نت نئی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ۔ لکی موٹر کارپویشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو جاری کیے گئے سرکلر میں قیمتیں بڑھانے کی وجہ بیان نہیں کی۔ پیکانٹو ایم ٹی اور اے ٹی کی نئی قیمتیں 33 لاکھ 50 ہزار روپے اور 36 لاکھ 25 ہزار روپے ہو جائیں گی جو اس سے قبل 33 لاکھ اور 35 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔
اسٹانک ای ایکس اور اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمتیں بڑھا کر 53 لاکھ 50 ہزار اور 59 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی ہیں، جن کی قیمتیں 52 لاکھ اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے تھیں۔اسی طرح اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر 79 لاکھ 40 ہزار روپے اور اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 83 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھا کر 85 لاکھ 70 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔
سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 95 لاکھ 40 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 40 ہزار مقرر کر دی گئی جبکہ سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جو پہلے ایک کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار میں دستیاب تھی۔