خبر آئی ہے کہ عالمی ادارہ گلو بل فائرپاور نے پا ک فو ج کو دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطا بق 2019کے بعد پاک فوج کی عالمی پوزیشن میں 8درجہ بہتری آئی ہے، نئی رپورٹ کے مطا بق جا پا ن، فرانس، برازیل، اسرائیل، جر منی اور کینڈا کو پاکستان کی مسلح افواج نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ کی رو سے گذشتہ ایک سال کے اندر پا ک فوج نویں نمبر سے ساتویں نمبر پر آگئی گلو بل فائر پاور سائنسی اور دفاعی طریقہ کار کے تحت دنیا بھر میں قومی فو جوں کی رینکنگ کر تی ہے۔ اس رینکنگ میں امن اور جنگ کی حا لتوں میں فوج کے مضبوط کر دار فوج کے نظام تربیت، عالمی سطح کی مشقوں میں کسی فوج کی صلا حیت، اقوام متحدہ کے امن مشن کے اندر کسی فو ج کی خدمات اور دیگر 50پیما نوں کی مدد سے فو جوں کی در جہ بندی کی جا تی ہے اور اس درجہ بندی میں کسی کا لحا ظ نہیں کیا جا تا۔اس سے پہلے عالمی سطح پر یو نیور سٹیوں کی رینکنگ آئی تھی۔ یونیورسٹیوں کی در جہ بندی میں پا کستان سے سر کاری شعبے کی جن یو نیور سٹیوں کو جگہ دی گئی اُن میں پاک فو ج کے زیر انتظام یو نیور سٹیاں اوّل اور دوم نمبر پر آئی تھیں۔ عالمی رینکنگ میں جگہ بنا نے کے لئے نظم و نسق کی اعلیٰ مثا لوں کا بڑا دخل ہوتا ہے۔پا ک فو ج کے زیر انتظام یو نیور سٹیوں کی یہ خصو صیت ہے کہ وہ اپنے اسا تذہ اور طلبہ کو ساراسال تحقیق میں مصروف رکھتی ہیں اور ان کا ہر تحقیقی منصو بہ یا پرا جیکٹ کسی بڑی صنعت اور ما رکیٹ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔یعنی الما ری میں رکھنے کے لئے پرا جیکٹ نہیں ہوتا بلکہ عملی زند گی میں کا م آنے اور آمدن بڑھا نے والا پرا جیکٹ ہو تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فوج کے زیر انتظام یو نیور سٹیوں سے ڈگری لینے والوں کو آسا نی سے روز گارمل جا تا ہے ان کو بے روزگاری کا اندیشہ اور خد شہ یا خوف نہیں ہوتا۔پا ک فو ج نے دنیا کی ساتویں بڑی فو ج ہونے کا اعزاز حا صل کر کے ایک بار پھر قو م کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور یہ اعزاز بڑی محنت، جا نفشانی سے حا صل ہوا ہے۔ اس اعزاز کے لئے پا ک فو ج نے جا نوں کی قربا نیاں دیں، جا نی قر با نی کے ضمن میں پا ک فو ج کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس کے جوا نوں کے شا نہ بشا نہ آفیسروں کی بڑی تعداد شہا دت کا رتبہ حا صل کر تی ہے۔ ایک ستاری دو ستاری اور تین ستاری جنرل بھی جا م شہادت نو ش کرنے والوں میں شا مل ہو تے ہیں، اگر قومی اداروں کے استحکا م کے آئینے پر نظر دوڑائی جا ئے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو تی ہے کہ ملکی اداروں میں پا ک فو ج سب سے مستحکم ادارہ ہے،یہ واحد قومی ادارہ ہے جو ہر حکومت کی تو قعات پر پورا اتر اہے اور یہ واحد قومی ادارہ ہے جس نے امن اور جنگ میں قوم کو ما یو س نہیں کیا۔ اسلا می تاریخ میں فو جی طاقت کو اولین تر جیح بنا نے کی بے شمار مثا لیں ملتی ہیں‘ مو جودہ حالات میں دنیا کے اندر قوموں کی بقا کا راز فو جی طا قت پر منحصر ہے شکر کا مقا م یہ ہے کہ پا ک فوج دنیا کی ساتویں بڑی فو ج بن چکی ہے۔