اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آن لائن خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم از کم ڈیڑھ فیصد شرح ختم کردی ہے۔
ملک میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کو فروغ دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والے بینکوں کی فیس ’مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ‘ متعین کرنے کیلئے متعقلہ بینکوں سے بات کریں۔
اس فیصلے سے قبل مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی کم از کم شرح ایک اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔ اس فیس کا ایک حصہ پیمنٹ پروسس کرنے والی کمپنیز کو اور ایک حصہ بینک مشین استعمال کرنے پر انٹرچینج فیس کی مد میں ادا ہوتا تھا۔
اسٹیٹ بینک نے ای کامرس پیمنٹ پروسس کرنے والے بینکوں اور کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پے پاک سے آن لائن خریداری ممکن بنائیں۔