لاہور:وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا ٹیرف نافذ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گیس قیمت میں 233 روپے سے 2198 روپے تک اضافہ کرنے کا ٹیرف نافذ ہو گیا ہے۔
سوئی گیس کی قیمت میں کم سے کم ٹیرف 121 سے بڑھا کر 142 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ دوسری سلیب کا ریٹ 121 سے بڑھا کر 354 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔
تیسری سلیب کے مطابق قیمت 300 سے بڑھ کر 472 روپے ہونے کا ٹیرف نافذالعمل کر دیا گیا۔چوتھی سلیب میں گیس کی قیمت 708 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ پانچویں سلیب کو 553 سے بڑھا کر 944 روپے مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
چھٹی سلیب کے مطابق قیمت 738 سے بڑھ کر 1298 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ساتویں سلیب میں قیمت 1107 سے بڑھا کر 2360 روپے مختص کر دی گئی۔
آٹھویں سلیب کی قیمت 1460 سے بڑھ کر 3658 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کو رواں ماہ سے نئے ٹیرف کے مطابق بلنگ کی جائے گی۔