ملک میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوارمیں1- 34 فیصد اضافہ

اسلام آباد: شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 34.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 34.1 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیپرا اور عارف حبیب ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں شمسی توانائی کے ذریعے 608 گیگا واٹ آورز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.1 فیصد زیادہ ہے۔