گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بدترین مہنگائی کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دیدی.
صوبے میں بدترین مہنگائی کے بعد گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط ارسال کردیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاخط میں کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ اجرات 50 ہزار مقرر کی جائے۔ شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں ۔