ملازمت کا پہلا دن ہمیشہ یادگار رہتا ہے معروف براڈ کاسٹر رضا علی عابدی بی بی سی میں اپنی ملازمت کے آغاز سے متعلق بتاتے ہیں کہ اس وقت دوسری عالمی جنگ اپنے عروج پر تھی اور گھر میں ریڈیو کی خبریں کثرت سے سنی جاتی تھیں، مجھے خبروں سے تو کوئی خاص سروکار نہیں تھا البتہ آل انڈیا ریڈیو دلی سے بچوں کا پروگرام اور سننے والوں کے خطوں کا پروگرام ضرور سنتا تھا۔خبروں کی حد تک مجھے علامہ اقبال کی وفات کی خبر یاد ہے سننے والوں کے خط بھلا کیوں یاد رہتے البتہ ان خطوں کا جواب دینے والے کا لب ولہجہ کانوں کو بھلا لگتا تھا اور دل پر اثر کرتا تھا۔ ہاں تو جب تمام آزمائشوں سے گزر کر ایک نشرگاہ میں خود کام شروع کیا تو یہاں بھی دو چیزیں نمایاں پائیں، وسیم صدیقی بچوں کا بے حد مقبول پروگرام شاہین کلب پیش کررہے تھے اور تقی احمد سید سامعین کے خطوں کا پروگرام انجمن ترتیب دے رہے تھے، مجھے کیا خبر تھی جلد ہی یہ پروگرام مجھے سونپ دیئے جائیں گے، ایک بار تقی احمد سید صاحب بیمار ہو گئے اور ان کا پروگرام انجمن پیش کرنے کیلئے ایسے پروڈیوسر کی تلاش شروع ہوئی جس پر کوئی دوسری ذمہ داری نہ ہو، اس وقت میں ہی نووارد تھا، یہ قرعہ میرے ہی نام نکلا، مجھ سے کہاگیا کہ جب تک تقی صاحب واپس نہیں آتے ریڈیو پر سامعین کے خطوں کے جواب تم دیاکرو گے‘ خطوں کا ایک پلندا میرے حوالے کردیا گیا اور انجمن پیش کرنے کیلئے ضروری باتیں سمجھا دی گئیں۔مارے ا شتیاق کے جھٹ وہ سارے خط کھولے اور پڑھنے شروع کردیئے، ان میں تین طرح کے خط تھے، اول تعریفی کلمات سے بھرے ہوئے خط، ریڈیو پراپنا نام سننے کے شوقین لوگوں کا خیال تھا پروگراموں کی تعریف کی جائے گی تو خط ضرور نشر ہوگا، دوسرے نمبر پر شکایتی خط تھے۔تیسری قسم کے خط بہت تھوڑے تھے، وہ خط جن میں کسی نہ کسی انداز میں انسانی جذبات کا اظہار کیاگیا تھا”اس منتخب اقتباس کا حاصل مطالعہ کسی بھی کام کے ابتدائی مراحل کی اہمیت ہے جس پر ایک مضبوط بنیاد کی طرح مستقبل کی عمارت استوار ہوتی ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ