اسلام آباد: چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر20.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادو شمارکے مطابق جولائی سے فروری تک چاول کی برآمد سے ملک کو1.321 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.59 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد سے ملک کو1.593 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
فروری میں چاول کی برآمد کاحجم 146.66 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 168.81 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 258.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.760 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو379.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.23 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 428.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جولائی تافروری 2023 نان باسمتی چاول کی برآمد کاحجم 941.88 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.91 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 1.110 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔