اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کہتے ہیں آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا گریڈ 16سے 22تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھاؤں گا، آئی ایم ایف کے ترلے کررہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔