پشاور:حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کے حصول کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ افراد اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بذریعہ موبائل میسج 8171 پر بھیجیں۔
تصدیقی میسج موصول ہونے کے بعد اپنے علاقے میں قائم آٹا پوائنٹ پر جا کرمفت آٹاحاصل کریں.زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے میسج موصول ہونے کے بعد ہی تشریف لے جائیں۔