اسلام آباد: پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے آئی ایم ایف سے نجات دلانے کے لئے حکومت کو پیشکش کر دی۔
پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ میں کہنا ہے کہ ہم حکومت کو اگلے 2 سال کیلئے ماہانہ 1 ارب ڈالر دے سکتے ہیں، پھر پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ملک بوستان نے کہا ہے کہ شیطان کی آنت کی طرح آئی ایم ایف کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں پاکستان سے 180 ارب ڈالر بیرونِ ملک جا چکے ہیں، پاکستان میں فارن ایکسچینج کی کمی نہیں ہے تاہم مارکیٹ کبھی ڈنڈے سے قابو نہیں آتی۔
ملک بوستان نے کہا کہ ہمیں فری ہینڈ دینے کی ضرورت ہے، کرپٹو کرنسی اور فارن فاریکس ٹریڈ میں پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 15 ہزار ڈالرز تک والے صارفین سے شناختی کارڈ نہ مانگنے کی اجازت دی جائے۔
ملک بوستان نے مزید کہا کہ ہم نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ملک کو 10 ارب ڈالرز لے کر دئیے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کو 40 کروڑ ڈالرز ماہانہ دے رہے ہیں، 4 ارب ڈالرز سالانہ عوام کو سفر اور تعلیمی اخراجات میں دیتے ہیں، موجود حکومت کو 4 ارب ڈالرز فراہم کیے