ملک میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 26 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 286.50 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔