اٹلس ہونڈا نے پاکستانی لوئرمڈل کلاس شہریوں کو ماہ رمضان کا تحفہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں پیش کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ہونڈا کی جانب سے صارفین پر بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا بوجھ لاد دیا گیا ہے. نئی قیمتوں کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 اسٹینڈرڈ نئی قیمت ایک لاکھ49 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 60 ہزار 900روپے ہے۔ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت اضافے کے بعد اب 1 لاکھ 97ہزار 900 ہوگی ہے۔
اسی طرح سی جی 125 کی قیمت اضافے کےبعد اب 2لاکھ 22ہزار900 روپے ہوگی۔ ہونڈا سی جی 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 65ہزار900 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت اضافے کےبعد 3 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگی ۔ جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت اضافے کے بعد 4لاکھ 58ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف سپیشل ایڈیشن اضافے کے بعد 7لاکھ 62ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔