بجلی صارفین کو ایک اورزورکاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی صارفین پر3روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنےکی منظوری دیدی۔
نیپرا نے مہنگائی سے ستائے عوام پر بجلی بم گرادیا۔ بجلی صارفین پر 3روپے 23 پیسےفی یونٹ سرچارج عائدکرنےکی منظوری دیدی ۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پراپنا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا،اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو صنعتی کمرشل،زرعی صارفین پربھی ہوگا۔اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔