ریاض: سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کے شعبہ اعداد وشمارکے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8 روز میں 74 لاکھ سے زیادہ زائرین مسجد الحرام آئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دوبرسوں سے کورونا وائرس کے باعث رمضان میں عمرہ محدود عمرہ پروگرام پرعمل جاری تھا تاہم اس سال مکمل گنجائش کے بعد دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔
رواں سال رمضان کے پہلے عشرے کے ابتدائی 8دنوں میں 74 لاکھ زائرین کی مسجد الحرام آئے جن میں مقامی اوربیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے مسجد الحرام میں سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تیسری توسیع بھی زائرین کیلئے کھول دی گئی ہے جہاں 12 ہزار سے زائد زائرین نے باجماعت نماز اورتروایح ادا کی۔