سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا جب کہ گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سالوں میں600 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھاناچاہتاہے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گا۔