کاروباری ہفتے کے آغاز میں آج امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے پر برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی رجحان نظر آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 47 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔