خیبر پختونخوا: چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 22 افراد زخمی

خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں سے مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دوہفتوں سے جاری بارشوں سے صوبے میں متعدد مکانات کو نقصان بھی پہنچا ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظٓامیہ کو امدادی کاروائیاں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے پشاورمیں 3، مردان میں دوبچے اورجنوبی وزیرستان میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے روزے داروں کےلیے مقدس مہینے میں سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے موسم کو مثالی بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز تک مزید بارشوں کی امکان ظاہر کی ہے۔