کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر،بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر منظوری دے دی۔
کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 ماہ کیلئے 6 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ صارفین سے وصولیاں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں ہوں گی۔
گزشتہ سال پہلی سی ماہی کی مد میں ایک روپے 55 پیسے یونٹ اضافہ ہوا۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ مہنگی ہوئی۔
صارفین سے اپریل مئی اور جون کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی ۔ نرخوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 20 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔