روس کے مشرقی ساحل پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روس کا مشرقی ساحل خوفناک زلزلے سے لرزاٹھا۔
ریکٹرز سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیرزمین گہرئی 100 کلومیٹر تھی۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔