ریاض:سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ ملک میں عام اور جامع مساجد میں کنٹریکٹ سسٹم کے مطابق 25 ہزار 700 اماموں اور موذنین کی تقرری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
وزیر برائے اسلامی امور،دعوت و رہنمائی عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ یہ تقرریاں روزگار کی فراہمی کے اقدام کے فریم ورک کے تحت کی گئی ہیں۔
وزارت نے 6 محرم الحرام 1442 ہجری کو اس پر عمل درآمد شروع کیا تھا اور یہ تقرریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔