سعودی عرب‘طائف روڈ پر ٹریفک حادثہ‘6  افراد جاں بحق

طائف:سعودی عرب میں طائف روڈ پر ٹریفک حادثے  کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق اور ایک  شدیدزخمی ہوگیا۔

 عرب نیوز نے طائف ٹریفک پولیس کے ترجمان کی میڈ یا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ طائف روڈ پر ٹریفک حادثے  کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق اور ایک زخمی  ہو گیا۔

 امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اورزخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا  جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 ٹریفک  پولیس  اور روڈ سکیورٹی فورس  نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔