بینظیر کفالت کی سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کردیا گیا۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کے زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق بینظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔
اس حوالے سے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اے ٹی ایمز ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اضافہ شدہ 8500 روپے کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی کی جا رہی ہے، مستحقین اپنی پوری اضافی رقم 8500 روپے ہی وصول کریں۔