انٹر بینک میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 96 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہورہا ہے اور ایک ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 291 روپےکا ہوگیا ہے۔