سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 4288 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر بڑھ کر 1982 ڈالر ہوگئی ہے۔