روپے کی قدرمیں کمی پر آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل کمپنیوں سے نقصان کی تفصیل مانگ لی۔
اوگرا کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں آئل کمپنیوں سے 6 ماہ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
اوگرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 2 ہفتوں میں نقصان کی تفصیل جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کی درآمدی قیمت عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مسابقتی ہونی چاہیے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیاں نقصان سے بچنے کے لیے درآمدات حکومتی پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں۔