کراچی: اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق اعداو شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کےمطابق فروری 2023 تک وفاقی حکومت کا قرض 54 ہزار 353 ارب روپے رہا اور گزشتہ فروری سے رواں سال فروری تک حکومت نے 11 ہزار 592 ارب روپےقرض لیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2022 میں وفاقی حکومت کا قرض 42761 ارب روپے تھا اور حکومت کا فروری 2023 تک مقامی قرض 34 ہزار 71 ارب روپے رہا جب کہ حکومت کا فروری 2023 تک بیرونی قرض 20281 ارب روپے رہا۔