متحدہ عرب امارات کا ساحلی شہر دبئی دنیا کا سب سے مقبول ترین سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
ٹریول بکنگ اینڈ ریویو کے لیے مشہور پلیٹ فارم ٹرِپ ایڈوائزر کی جانب سے 2023 کے ٹریولرز چوائسبیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈز میں دنیا کا سب سے مقبول سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے۔
اماراتی شہر کو یہ ٹائٹل گزشتہ برس جمع کیے گئے جائزوں اور درجہ بندیوں کی بنیاد پر ملا۔ دبئی نے اس مقابلے میں لندن، ماراکیچ، بالی، اور پیرس جیسے دنیا کے مشہور اور خوبصورت شہروں پر فتح حاصل کی ہے۔دبئی کو شہر کی شاندار سیاحتی صنعت اور اس کی زبردست خدمات کی وجہ سے یہ پہچان ملی جوکہ یہ دنیا بھر سے آنے والوں سیاحوں کو پیش کرتا ہے۔
دبئی کے شعبہ اکانومی اور ٹورازم کی رپورٹ کے مطابق 2021ء میں 7.28 ملین سیاح دبئی آئے جبکہ اس کے مقابلے میں 2022ء میں سیاحوں کی آمد میں 97 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 14.36 ملین تک پہنچ گئی۔دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں سیاحوں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔