اسلام آباد: سعودی فنڈ فارڈیویلپمنٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو240 ملین ڈالرقرضہ دے دیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق مہمند ڈیم منصوبہ خوراک، پانی کی حفاظت کو بہتربنانے اور خیبرپختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ہے، یہ منصوبہ صاف توانائی اورپانی کی رسائی بڑھانے میں ایس ڈی جیزکی حمایت کرتا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہےکہ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم منصوبہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
سیکرٹری اقتصادی امورنے مسلسل ترقیاتی تعاون پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ میں سعودی عرب کی شراکت اہم ہے۔