امریکی ادارے نے پاکستان کا اربوں ڈالر کا قرضہ معاف کرنیکی سفارش کردی

واشنگٹن: ایک امریکی رپورٹ میں پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے 520ارب ڈالر کا قرض معاف کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے سبب معاشی بدحالی اور مالیاتی دباؤ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے معاف کرنے سے ان کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی اور موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے ہوسکیں گے۔