واشنگٹن: امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ملک کی عسکری دستاویزات لیک ہونے کے عمل میں روس ملوث ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ماہ قبل ہی کئی خفیہ امریکی عسکری دستاویزات لیک کردی گئیں۔
امریکی محکمہ انصاف نے آگاہ کیا کہ ہم دستاویزات عام کیے جانے پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات لیک کیے جانے کے پیچھے روس یا روس نواز عناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ دستاویزات میں روسی افواج کے ہاتھوں اموات کی تعداد میں ردو بدل کیا گیا ہے۔
اپنے ہی تجزیوں کو غیر رسمی اور دستاویزات کے افشا کی تحقیقات سے غیر متعلق قرار دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ دستاویزات کے افشا پر جاری تحقیقات کی تکمیل پر تفصیلات سامنے لائی جاسکتی ہیں۔