قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

مکوانہ:مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصد کردی گئی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اکاؤنٹس پر منافع 16.56 فیصد کردیا گیا، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بھی بڑھادی گئی۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 1 کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔