اسوقت ہمارے زیر مطالعہ جو کتاب ہے وہ محترمہ کلثوم سیف اللہ خان صاحبہ کی خود نوشت ” میری تنہا پرواز“ ہے۔ 370 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ لکی کے سیف اللہ براداران خوش قسمت بیٹے ہیں کہ ان کو بطور ماں ایک ایسی خاتون ملی تھیں کہ جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ وہ ہمارے مشرقی معاشرے میں ہمت جرات اور بہادری کی ایک درخشاں مثال تھیں۔ انہوں نے اپنے شریک حیات کی بے وقت موت کے بعد تن تنہا جس دلیری اور بہادری سے اپنے بچوں کو پالا پوسا اور ان کو اعلی تعلیم اور اخلاقیات کے زیور سے آ راستہ کیا اس کی مثال ہمیں شاذہی ملتی ہے۔ اپنے مرحوم شوہر کے کاروبار کو کمال خوبی سے سنبھالنا بذات خود ایک بہت بڑا کام تھا اس کے ساتھ ساتھ پھر سیاسی میدان میں قدم رکھنا اور اس میدان میں بھی اچھا نام کمانا کوئی آ سان کام تھوڑی تھا اور پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے سوشل سروس میں جو کارہائے نمایاں سر انجام دیئے ان کا جواب نہیں ان کی مالی امداد سے سینکڑوں غریب اور مفلوک الحال گھروں کے چولہے گرم رہتے تھے وہ کسی غریب کی آنکھوں میں دکھ کے آ نسو نہیں دیکھ سکتی تھیں اورہمیں یہ بات لکھنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ان کی غریب پروری کی جھلک ان کے تمام بچوں میں نظر آ تی ہے۔ محترمہ کلثوم سیف اللہ خان صاحبہ عوامی فلاح و بہبود کے کئی ایسے ادارے چلاتی تھیں کہ جن سے سینکڑوں حاجتمند افراد کے دال ساگ کا بندوبست بھی ہوتا تھا اور ان کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی ہنر بھی آ جاتا تھا جس سے وہ اپنے لئے باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے قابل ہو جاتے تھے ۔ آج وہ بقید حیات نہیں ہیں پر ان کے علاقے کے عوام ان کی کمی اس لئے محسوس نہیں کرتے کہ جو خاصیتیں ان میں موجود تھیں وہ ان کے بیٹوں میں خصوصا ًانور سیف اللہ خان ،سلیم سیف اللہ خان اورہمایوں سیف اللہ خان میں منتقل ہو چکی ہیں،اب اگر کچھ دیگراہم امور کاتذکرہ ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں، چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں اور اسے تائیوان کی صدر کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی کے ساتھ حالیہ ملاقات کے ردعمل میں انتقام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔چینی فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کے ارد گرد جنگی تیاریوں کے گشت اورجوائنٹ سورڈنام کی مشقیں منصوبہ بندی کے مطابق شروع ہو گئی ہیں۔بیان کے مطابق یہ مشقیںتائیوان کی آزادی کی حمایتی قوتوں کی ملی بھگت اور اشتعال انگیزی کے لئے ایک سنگین انتباہ ہے۔چینی فوج نے مشقوں کو آپریشنز بیان کرتے ہوئے انہیںچین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے ضروری قرار دیا۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ