پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 286 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 65 پیسے رہی تھی۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 292 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔