رمضان المبارک میں مستحقین کے لئے بری خبر،حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد سستی اشیائے خورونوش نہیں لے سکیں گے،پروگرام میں شامل افراد کو آٹا پہلے ہی نہیں دیا جا رہا تھا،ایک ماہ میں 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی لے سکتے تھے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کو آٹا سٹور کی بجائے ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعے دیا گیا۔