بالی ووڈ کے پٹھان کی افغان سٹار گرباز سے فارسی میں بات چیت

کولکتہ: بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے افغان اسٹار رحمن اللہ گرباز سے اپنی حالیہ فلم ’’ پٹھان‘‘سے متعلق فارسی میں بات چیت کی۔

شاہ رخ آئی پی ایل میچز کے دوران اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں آرہے ہیں، بنگلور سے کامیابی پر انھوں نے ڈریسنگ روم میں جاکر پلیئرز اور کوچز سے گپ شپ بھی لگائی۔

اس دوران ان کی افغان کرکٹر گرباز سے پٹھان فلم سے متعلق بات چیت وائرل ہوگئی ہے، افغان اوپنر نے شاہ رخ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر فلم اسٹار نے انھیں گلے لگالیا تھا۔