عرفی جاوید رنبیر کپور پر پھٹ پڑیں

بھارت کی متنازعہ ترین اداکارہ عرفی جاوید رنبیر کپور پر پھٹ پڑیں ، کہا کہ رنبیرکپور کی کیا اوقات، کرینہ نے تو میرے فیشن کی تعریف کی۔

بھارت کی متنازعہ ترین اداکارہ عرفی جاوید خبروں میں رہنے کا کوئی موقع کبھی نہیں گنواتیں۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنے فیشن یا بولڈ ڈریسنگ کے بجائے بالی وڈ اسٹار رنبیرکپور کو کرارا جواب دیا۔

عرفی نے کہا کہ وہ اپنے فیشن کے انتخاب پررنبیر کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی ہیں ۔ کیونکہ کرینہ کپور نے اسی شو میں ان کی تعریف کی۔

عرفی نے کہا کہ وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ انہوں نے زندگی میں کچھ کیا ہے، عرفی نے کہا کہ بھاڑ میں جائے رنبیر کپور، کرینہ نے تو میری تعریف کی۔

کرینہ نے عرفی کی تعریف کی ، کہا کہ فیشن تو آپکے جذبات کا اظہار کرتا ہے ، کرینہ نے کہا کہ میرے خیال سے عرفی بہت پراعتماد انداز سے اپنے فیشن کا اظہارکرتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنی جلد سے مطمئن ہوں تو آپ خود کو پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے عرفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کے فیشن کی تعریف کرتی ہیں کہ وہ کیسے پراعتماد طریقے سے اپنے اسٹائلنگ کیے گئے ملبوسات میں واک کرتی ہے۔