امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 853 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔