دیپیکا کےکنکنگا رناوت بارے پرانے انٹرویو نے تنازعہ کھڑا کردیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ایک پرانے انٹرویو کے کلپ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کے متعلق ایک تبصرہ کرتی ہیں۔ 

انٹرویو کے دوران جب دیپیکا سے کنگنا کے سینس آف ہیومر کے متعلق پوچھا جاتا ہے تو وہ صرف یہ کہتی ہیں ’شاید تم Funny نہیں ہو‘۔

دیپیکا پڈوکون کے تبصرے کو کنگنا رناوت کے مداحوں نے درست نہیں سمجھا اور وہ ٹویٹر پر دیپیکا کیخلاف غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

کنگنا کے مداحوں نے دیپیکا پڈوکون پر الزام لگایا ہے کہ ان کا کنگنا رناوت کے متعلق تبصرہ توہین آمیز ہے۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنے بے باکی اور بولڈ شخصیت کی وجہ سے پوری انڈسٹری میں جانا جاتا ہے۔

قبل ازیں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کو اپنا دوست نہیں سمجھتی ہیں۔