کرنسی مارکیٹس پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پروان تھم گئی۔
انٹربینک میں ڈالر18 پیسے سستا ہوکر288.25 روپے پرآگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہو کر293 پرآگیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے حوالے سے حکومتی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دوست ملک سے فنانسنگ کی درخواست کی تھی جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہے۔