کراچی: پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عید منانے آبائی علاقے جانے والے مسافروں کے لیے 18 اپریل 2023ء سے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کراچی تا پشاور، جبکہ دوسری ٹرین بھی اسی روز کوئٹہ تا راولپنڈی چلائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی تا لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی تا کوئٹہ جبکہ پانچویں ٹرین 27 اپریل کو لاہور تا کراچی چلائی جائے گی۔