یوٹیوبر نادر علی کی ماہانہ آمدنی 6 سے 7 کروڑ ہے ، شعیب اختر کا دعویٰ

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے معروف یوٹیوبر نادر علی کی ماہانہ آمدنی 6 سے 7 کروڑ ہے ۔

معروف سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے آن لائن سٹریمنگ شو میں یوٹیوبر نادر علی کو بطور مہمان مدعو کیا۔

دوران شو میزبان شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ ”آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کما رہے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے, آخر ناظرین کو بھی بتائیں کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کا کیا راز ہے؟“

اس سوال کے جواب میں نادر علی نے کہنا تھا کہ مستقل مزاجی بہت ضروری ہے اور یہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں، آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے تب ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں ۔

بعدازاں یوٹیوبر نے شعیب اختر سے درخواست کرتے ہوئے زور دیا کہ ”وہ اتنی رقم نہ بتائیں لیکن اعتراف کیا کہ یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کماسکتے ہیں“۔