پاکستان میں عید الفطر 22اپریل کو ہونے کا امکان

بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں شوال کا چاند 20 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح ان ممالک میں عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی،ماہرین فلکیات کے مطابق 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔