الیکٹرک بائیکس اور ای رکشہ کیلئے بلا سود قرض دینے کی منظور

 اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( آی سی سی) نے الیکٹرک بائیکس اور ای رکشہ سکیم کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون اسکیم کے تحت ای بائیکس اور رکشہ کیلئے قرضہ دیا جائے گا۔

ای سی سی نے پنجاب میں چینی 95 روپے فی کلو فراہم کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی جبکہ افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے سے تجارت کیلئے انگور اڈہ کو مجاز لینڈ روٹ اسٹیشن قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں الیکٹرک بائیکس اور ای رکشہ اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی قرض اسکیم کے تحت ای بائیکس اور رکشہ کیلئے قرضہ دیا جائے گا۔

پہلی کیٹگری میں 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرضہ صفر شرح سود پر تین سال کیلئے دیا جائے گاجبکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک بائیک اور الیکٹرک رکشہ کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کو فنانسگ فسیلٹی فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ پنجاب کی صوبائی پی ایس ایم اے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کرے گی دیگر صوبے بھی چینی کی کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں پی آئی اے کی حکومتی گارنٹی میں 15 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا انگور اڈہ کو افغانستان اور وسطی ایشیا کیلئے ایکسپورٹ لینڈ بنانے کی منظوری، وزارت ہاؤسنگ کیلئے 26 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی صحت کیلئے 14 کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ۔۔

اجلاس میں  وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو رواں مالی سال کیلئے 26کروڑ دس لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی گئی اجلاس میں افغانستان اور افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے سے تجارت کیلئے انگور اڈہ کو مجاز لینڈ روٹ اسٹیشن قرار دینے کی بھی منظوری دیدی گئی اجلاس میں ای سی سی کو این اے پی ایچ ڈی اے کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی گئی اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کیلیے سارک ڈویلپمنٹ فنڈ کے کمٹ کردہ ایک ملین ڈالر کے عوض روپے میں منظور کردہ بجٹ  کے مطابق ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔۔۔