کراچی: پی آئی اے نے عید الفطر پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے عید کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہوگا۔
مذکورہ سہولت سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔