کیریئر کے آغاز میں رنگت اور وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، کاجول

بالی وڈ اسٹار کاجول نے کہا کہ انہوں نے رنگ صاف کرنے کے لیے کوئی سرجری کروائی ، نہ ٹریٹمنٹ بلکہ دھوپ میں اپنے چہرے کو ڈھانپا۔

بالی وڈ اداکارہ کاجول کے ابتدائی دنوں میں ان کو انکی گہری رنگت اور بعد میں ان وزن کو لیکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔

کاجول کے حوالےسے یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے اپنی رنگت کو صاف کروانے کے لیے سرجری کروائی یا یا اسکن لائٹنگ ٹریمنٹ کروائیں۔

تاہم ان سب قیاس آرائیوں کو کاجول نے رد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے اپنی رنگت کو صاف کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی ٹریمنٹ کو نہیں کروائی ہو۔

کچھ عرصے قبل اپنی رنگت کے حوالے سےکاجول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھی انکشاف کیا کہ ان کی رنگت کیسے نکھری ؟

کاجول نے مزاح کے انداز میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پورے چہرے کو لپیٹا ہوا تھا اور آنکھوں پر چشمہ لگایا ہوا تھا۔

ساتھ اس تصویر پر کاجول نے لکھا ان سب کے لیے جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ گوری کیسے ہوئی ؟؟

کاجول نے کہا کہ ان کو لیکر لوگوں نے بہت سی باتیں کیں۔ کہ ان کی رنگت گہری ہے ، وزن زیادہ ہے وہ ہر وقت چشمہ کیوں پہنتی ہے ؟

بالی وڈ ایکٹر نے کہا کہ جب لوگوں کے پاس میرے بارے میں کوئی منفی بات نہیں تھی تو انہوں نے میری ظاہری شخصیت کو نشانہ بنایا ۔ تاہم اس کے باوجود بھی مجھ سے محبت کرنے والوں نے میرا ساتھ دیا مجھے گلے لگایا ۔