امریکی ڈالر کی کئی روز سے قدر کم ہونے کا سلسلے جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج جمعۃ الوداع کے موقع پر پر بند رہے گا۔
یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 126 پر بند ہوا تھا۔