وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.60 فیصد کمی کا دعویٰ کردیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح چوالیس اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے چھبیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران نو اشیائے خورونوش سستی ہوئیں۔آلو نو فیصد، انڈےتین فیصد، چکن دو فیصد جبکہ کیلے ایک دو فیصد مہنگے ہوئے۔ دال ماش، گڑ، بڑے گوشت، ایل پی جی اور کپڑے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
اعداوشمار کے مطابق ٹماٹر بائیس فیصد اور پیاز سولہ فیصد سستے ہوئے۔ گندم کا آٹا، لہسن، دال چنا اور دال مونگ کی قیمت بھی کم ہوئی۔