کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے عید سے قبل بری خبر، بجلی کی قیمت میں 58 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا کے مطابق اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت ایک روپے 13 پیسے کے الیکٹرک کے صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔