آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم (او سی اے سی) نے حکومت کو بھجوائے گئے ورکنگ پیپر میں پیٹرول 14 روپے فی لیٹر تک جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔
دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 96 پیسے اضافہ بنتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے اضافی خرچہ پڑ رہا ہے۔ موجودہ ٹیکسز اور کرنسی میں گراوٹ کے باعث ریٹ میں اضافہ بنتا ہے۔
ترجمان او سی اے سی کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 207 سے بڑھ کر 221 روپے فی لیٹر کی جائے، پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 286 روپے 77 پیسے فی لیٹر پڑ رہی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 293 سے بڑھ کر 293 روپے 30 پیسے کی جانی چاہئے۔
دستاویز کے مطابق مٹی کا تیل 180 روپے 29 پیسے سے بڑھا کر 189روپے 25پیسے کی جائے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 174.68 سے بڑھا کر 182.48 روپے فی لیٹر کی جائے۔